ڈاکٹر عظمیٰ کی سابق جیل سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے اور ان کی طبی شکایات کو نظر انداز کرنے کیخلاف سابق جیل سپرنٹنٖڈ نٹ اڈیالہ عبدالغفور انجم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کی درخواست تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وصول کی ۔ اندراج مقدمہ کی درخواست کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو نومبر 2025 سے مبینہ طور پر اڈیالہ جیل کے اندر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ میں دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہونے کا ذکر ہے ، بانی کی طبی شکایات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ماہر امراض چشم سے رجوع نہ کیا گیا، بانی کو اہل خانہ اور ذاتی معالجین تک رسائی نہ دی گئی، جیل حکام نے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے لہذا عبدالغفور انجم سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔