26 نومبراحتجاج کیس :پی ٹی آئی کے 30کارکن اشتہاری قرار

26 نومبراحتجاج کیس :پی ٹی آئی کے 30کارکن اشتہاری قرار

ایک ورکر کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے پر اشتہاری کی کارروائی ختم پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں سے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 30کارکنوں کو اشتہاری قراردے دیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے عدالت میں  پیش ہونے پر اشتہاری کی کارروائی ختم کردی گئی اور تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک  ملتوی کردی گئی ، عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل،تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 26 مارچ،تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں۔پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں