ترقی و خوشحالی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں رہا :عظمیٰ بخاری

 ترقی و خوشحالی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں رہا :عظمیٰ بخاری

لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں دیگر شہروں میں بھی محسوس کی جا رہی ہیں ٹیکس کا پیسہ دیانتداری سے عوامی فلاح و بہبود پرخرچ ہو رہا :وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں اب پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کی جا رہی ہیں ،اب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لاہور کے معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ، ترقی و خوشحالی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کسی بھی قسم کی تفریق ختم کر دی ، اب ہر شہر میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے ،پنجاب حکومت کے کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی مخالف انگلی نہیں اٹھا سکتا ، پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور ترقی کے لحاظ سے باقی صوبوں میں ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ اب نہ کوئی سا ؤتھ پنجاب، نہ سینٹرل پنجاب، نہ جنوبی پنجاب ہے بلکہ ایک ہی متحدہ پنجاب ہے ، جس میں ہر شہری ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں