لاہور ہائیکورٹ :سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے نیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سید اظہر حسین کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا ،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ درخواست گزار کی استدعا نیپرا نے منظور کرلی ،داد رسی کر دی جائے گی عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وزارتِ توانائی نے نیپرا ریگولیشنز 2015 کے تحت صارفین کو بلنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے اور لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے نیپرا قوانین کے مطابق بلنگ کا حکم دے دیا ہے ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔