یاسمین راشدکی نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

یاسمین راشدکی نوازشریف کی کامیابی  کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر تے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔اپیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت 15 دیگرکوفریق بنایاگیاہے ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بنیاد پر درخواست خارج کی، الیکشن ٹربیونل نے حقائق اور قانون کا دوست جائزہ نہیں لیا،فارم 45 میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے ،حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے ،نتائج مرتب کرتے ہوئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کامیاب قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں