وزیراعظم اورکابینہ پیپلزپارٹی کے بغیر ایک لمحہ نہیں ٹھہر سکتے :نیئر بخاری

وزیراعظم اورکابینہ پیپلزپارٹی کے بغیر ایک لمحہ نہیں ٹھہر سکتے :نیئر بخاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کو احساس کرنا چاہیے ، پیپلز پارٹی کے بغیر ایک لمحے کیلئے بھی وزیراعظم اور کابینہ نہیں ٹھہر سکتے۔

قانون سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے حکومت کی اگر بری پالیسی ہو گی تو اس کا اثر پیپلز پارٹی پر پڑے گا، گورنر سندھ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر سیاست میں آئیں اور اپنی زور آزمائی کر لیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت تھی اس لئے پیپلز پارٹی نے قرارداد منظور کر لی ۔ بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے تحفظات برقرار ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل قانون کے مطابق اس کے حقوق ملنے چاہئیں تاہم واضح رہے کہ عام قیدی اور سزا یافتہ قیدی کے حقوق میں فرق ہے جیل کے قوانین میں یہ درج نہیں ہے کہ کسی قیدی کا علاج اسکے رشتہ داروں کی موجودگی میں ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں