پشاور: 2تھانوں پر دہشتگروں کے حملے ،کانسٹیبل زخمی

پشاور: 2تھانوں پر دہشتگروں کے حملے ،کانسٹیبل زخمی

تھانہ متنی پر فائرنگ کی گئی ،تھانہ بڈھ بیر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے 2تھانوں پر حملوں کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ متنی پر حملہ کیا زبردست فائرنگ کی گئی ، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد دہشتگر دفرا ر ہو گئے ،اس سے قبل تھانہ بڈھ بیر پرنامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں