افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید  پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے امن کی بھیک مانگتے ہوئے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔ سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا نے کیساتھ پکتیکا میں افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز کو بھی کامیابی سے تباہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں