لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے

لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے

4عہدوں پر 18امیدوار ،صدر کی نشست پر مرتضیٰ خان، راجہ عامر مدمقابل 125بائیو میٹرک سسٹم انسٹال ،32ہزار 488وکلا رائے دہندگی کیلئے اہل قرار

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج 28فروری کو ہوں گے ، جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت منعقد ہوں گے اور اس مقصد کے لئے 125بائیو میٹرک سسٹم انسٹال کر دئیے گئے ہیں،جبکہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ہائیکورٹ بار کے 4عہدوں کیلئے 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدے  کیلئے بابر مرتضیٰ خان اور راجہ عامر خان آمنے سامنے ہوں گے ۔

نائب صدر کیلئے چودھری قمر شاہد میو اور سہیل قیصر فاروق امیدوار ہیں جبکہ نائب صدر کے عہدے کیلئے شیخ حبیب بن یوسف اور فیصل محبوب ملک بھی امیدوار ہیں۔سیکرٹری کے عہدے کیلئے بیرسٹر حارث حیات ڈاہر اور رائے محمد علی کھرل امیدوار ہیں جبکہ اسی عہدے کیلئے سجاد حسین تارڑ اور قاسم اعجاز سمرا بھی میدان میں ہیں۔فنانس سیکرٹری کیلئے بلال ریاض شیخ اور عبدالحئی گجر امیدوار ہیں جبکہ اسی عہدے کیلئے سعدیہ نورین مہر، فائزہ نصیر چودھری اور قرۃالعین بھی امیدوار ہیں۔الیکشن بورڈ کے مطابق 32ہزار 488وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں