پاک فوج کو داد شجاعت پیش کرنیکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں آپریشن ''غضب للحق''شروع کرنے پر پاک فوج کو بھر پورداد شجاعت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکے بہادرانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی زیر قیادت افواج پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے ، دفاع وطن عزیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں،دشمن کی ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے ۔ قرارداد میں پاک فوج کے افغان طالبان کے خلاف آپریشن''غضب للحق''کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاک افواج کا بروقت رد عمل ناگزیر تھا۔