پاک افغان کشیدگی ، پشاور میں اینٹی ڈرون گنز فعال

پاک افغان کشیدگی ، پشاور  میں اینٹی ڈرون گنز فعال

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ۔

نواحی اور مضافاتی پولیس چوکیوں پر اینٹی ڈرون گنز کو فعال کر دیا گیا ہے ، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ مزید مؤثر بنا دی گئی ہے ۔پشاور سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور کوآرڈینیشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ نمازِ جمعہ کے موقع پر حساس مقامات اور مساجد کی سکیورٹی کو خصوصی طور پر سخت رکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں