مٹن،دال ماش سمیت 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ،14سستی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.54فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق 26فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 333.86پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ میں 335.67پوائنٹس اورگزشتہ سال 27فروری کو320.32پوائنٹس تھا، ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 14اشیاکی قیمتوں میں کمی اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 13اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 29.67فیصد،آلو10.62فیصد،چکن 9.03فیصد، پیاز7.44فیصد، انڈے 3.43فیصد،آٹا 1.39فیصد، بریڈ1.12فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.79فیصدکی کمی ہوئی،اس کے برعکس کیلا کی قیمت میں 4.49فیصد، شرٹنگ 1.36فیصد،ایل پی جی 0.86فیصد،لہسن 0.81فیصد،لانگ کلاتھ 0.70فیصد،مٹن 0.63فیصد،دال مسور0.47فیصد،پرنٹڈلان 0.44فیصد، دال ماش0.40فیصد،خشک دودھ 0.26فیصد اوردہی وبیف کی قیمت میں 0.25فیصدکااضافہ ہوا۔