اسلام آبادمیں سکیورٹی ہا ئی الرٹ پولیس حکام کی چھٹیاں منسوخ

 اسلام آبادمیں سکیورٹی ہا ئی الرٹ پولیس حکام کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اعلیٰ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور اسلام آباد پولیس کے تمام نگران افسران کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی رخصت اگلے حکم تک بند کر دی گئی اور پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پرمعطل کر دی گئی ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت انتظامی اقداما ت کیے جا رہے ہیں ،تمام متعلقہ افسران کو اپنے اپنے یونٹس میں بلا تاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر د ی گئی ہے ۔اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم تنصیبات ،مارکیٹس اور دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں