22 دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہیں:محسن نقوی
وارسا (نیوز ایجنسیاں)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اس وقت 22دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہی ہیں۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرا ئداخلہ کی کانفرنس میں شرکا کو موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے ۔کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرا ئداخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی اور غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تمام ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر بھی اتفاق کیا۔