چیف جسٹس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات،کیسز پرگفتگو
بانی کی صحت بارے میں پارٹی، عوام اور اہل خانہ مضطرب ہیں ،بیرسٹر گوہر کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہائی کورٹ سے رجوع کیاجائے ، جسٹس یحییٰ آفریدی
اسلام آباد (این این آئی،آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اڈیالہ میں ملاقات سے متعلق کیس پر بات چیت کی گئی ،بیرسٹر گوہر نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا میری چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی جس میں کیسز پر بات ہوئی ہے ۔آن لائن کے مطابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹس میں زیرالتوا معاملات پر مداخلت کرنے سے انکارکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان پر واضح کردیاہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہائی کورٹ سے رجوع کیاجائے ۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر گفتگوکی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر نے چیف جسٹس پاکستان کوبتایاکہ پارٹی، عوام اور اہل خانہ میں بانی کی صحت کے حوالے سے اضطراب پایا جاتا ہے ، اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی حکم واضح ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے ،ہائی کورٹ میں اپیلیں زیرالتوا ہیں، مداخلت نہیں کر سکتے ۔