آزاد کشمیر کے عوام افواج کے شانہ بشانہ ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد (اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔آزاد کشمیر کے عوام مشکل کی گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کی ساری غلط فہمیاں دور کریں گے ۔