افغان جارحیت کابھرپور جواب دفاعی صلاحیت کا ثبوت، پیپلزپارٹی

افغان جارحیت کابھرپور جواب دفاعی صلاحیت کا ثبوت، پیپلزپارٹی

مسلح افواج کی بہادری قربانیوں کو سلام ،قومی سلامتی پر کوئی سمجھو تا نہیں ہوگا دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی ،ترجمان پی پی

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے افغان جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستا ن کے سرحدی علاقوں پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بروقت، مؤثر اور بھرپور جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیت کا ثبوت دیا ، پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کی مکمل استعداد اور عزم رکھتی ہے ۔ ہم مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پائیدار امن کا خواہاں ہے ، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھو تا ممکن نہیں ،پاکستان خطے میں استحکام، باہمی احترام اور خودمختاری کے اصولوں پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے کسی بھی جارحیت کا جواب قومی مفاد کے مطابق بروقت دیا جائے گا ،دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں