آزاد کشمیر کے عوام کا غضب للحق آپریشن کی حمایت کااعلان

آزاد کشمیر کے عوام کا غضب للحق آپریشن کی حمایت کااعلان

پاک فوج کی جوابی کارروائی بروقت، بھارت سمیت ہردشمن کیلئے پیغام ہے کشمیریوں سمیت ملک کا ہرشہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا:عوام کا بھرپور عزم

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر کے عوام نے آپریشن غضب للحق کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کو سراہتے ہوتے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں بھارت سمیت پاکستان کے ہردشمن کیلئے پیغام ہے ۔ بھارت پاکستان سے شکست کے بعد اب طالبان رجیم کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے ، پاکستان نے افغانستان کو کئی بار سرحد پار سے دہشتگردی سے آگاہ کیا مگر دہشتگردی میں کمی نہیں آئی۔ پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف جوابی کارروائی بروقت، ضروری اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے ۔ انہوں نے عزم کیا کہ پوری قوم دشمن کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے ، آزادکشمیر کے عوام سمیت ملک کا ہرشہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں