کوئٹہ:ضمانت مسترد،میونسپل کمیٹیوں کے 5 چیف افسر گرفتار

 کوئٹہ:ضمانت مسترد،میونسپل  کمیٹیوں کے 5 چیف افسر گرفتار

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر میونسپل کمیٹیوں کے پانچ چیف افسروں کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ان افسروں پر کروڑوں روپے کی خور د برد کا الزام ہے ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے خو رد برد کے الزام پر محکمہ بلدیات کے نو چیف افسروں کے خلاف مقد مات درج کئے تھے ، محمد یعقوب شیرانی، بشیر بلا ل ، عبدالمجید ،بشیر سادایہ اور منظور احمد کو گرفتار کرلیا گیا ،ان ملزموں کا تعلق مچھ، اوستہ محمداورموسیٰ خیل کی میونسپل کمیٹیوں سے ہے دیگر چار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں