لاہور میں ڈرائیونگ ٹیسٹ شفاف بنانے کیلئے جدید اے آئی گاڑیاں متعارف

لاہور میں ڈرائیونگ ٹیسٹ شفاف بنانے  کیلئے جدید اے آئی گاڑیاں متعارف

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے اور سفارشی کلچر و کرپشن کے خاتمے کیلئے جدید اقدامات مکمل کر لیے گئے۔

ٹریفک حکام کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 44 آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ گاڑیاں خریدی جا چکی ہیں جو آئندہ ہفتے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی۔ ابتدا میں گاڑیوں کی تعداد کم رکھی گئی تھی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 44 کر دیا گیا۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کی خریداری پر تقریباً 48 لاکھ روپے خرچ آئے ہیں جبکہ دیگر آلات کی تنصیب پر 4 سے 5 لاکھ روپے تک اضافی اخراجات ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق ان جدید گاڑیوں میں سینسرز، کیمرے اور بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی تاکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پر خودکار اور شفاف بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں