عمران سے ملاقات کیلئے آنیوالے پی ٹی آئی رہنما کا جیل انتظامیہ کو چکما دینے کا دعویٰ
راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والے پی ٹی آئی رہنما میجر ریٹائرڈ فیض احمد فیض نے جیل انتظامیہ کو چکما دینے کا دعویٰ کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق فیض احمد کی گیٹ 5 سے انٹری نہیں ہوئی تاہم ان کے ہاتھ پر جیل انٹری کی مہر نے جیل سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیئے ۔فیض احمد فیض نے اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی کو ملنے گیا تھا،اڈیالہ جیل داخلی گیٹ سے ایڈمن بلاک تک پہنچا ہوں، میرے ہاتھ پر جیل انٹری کی یہ مہر بھی لگی ہوئی ہے ، کافی دیر جیل میں موجود رہا،آخری دروازہ کھلنے والا ہی تھا کہ مجھے باہر نکال دیا گیا۔دوسری طرف جیل ذرائع کے مطابق فیض احمد فیض کی گیٹ 5 سے انٹری نہیں ہوئی۔ اس صورتحال نے جیل سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔