گریڈ 22 کے حامد یعقوب شیخ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات

گریڈ 22 کے حامد یعقوب شیخ  سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم تعینات کر دیا۔

وفاقی حکومت نے سپیشل سیکرٹری محمد اسلم غوری کو وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ محمد اسلم غوری سیکرٹری صحت کی ذمہ داریاں تین ماہ یا مستقل وفاقی سیکرٹری قومی صحت کی تقرری تک انجام دیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اسلم غوری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے آفیسر ہیں اور اب وفاقی سیکرٹری صحت کے اضافی چارج کے فرائض بھی نبھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں