انسداددہشتگردی عدالت:احتجاج پر گرفتار48ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع

انسداددہشتگردی عدالت:احتجاج پر  گرفتار48ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عالمی مذہبی شخصیت کے انتقال پر احتجاج کے معاملہ پر گرفتار48افراد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2روزہ توسیع کردی۔

گزشتہ روز ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزید8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے استدعامسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں