بریت درخواست پر دلائل طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ودیگر کیخلاف تھانہ مارگلہ میں لڑائی جھگڑا کیس میں بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس حاضری سے مستقل استثنیٰ کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ملزمان کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا فریقین کے وکلاء 7 اپریل کودلائل دیں اورسماعت ملتوی کر دی۔