بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں
سوئی (آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو سوئی کے دورے کے دوران سوئی رنگ روڈ اور گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔۔۔
جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے چیکس کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بگٹی قوم کے نوجوان تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں گے ،بلوچستان کی پائیدار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ان کے حقیقی ثمرات میسر آ سکیں۔