لاہور ہائیکورٹ:جنید ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ:جنید ساہی  کی سزا معطلی کی درخواست  پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے دلائل طلب کرلئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کر کے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار جنید افضل ساہی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدالت نے نو مئی کے کیس میں ان ہی حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ لاہور ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل کے فیصلے تک ضمانت منظور کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں