پسماندہ علاقے کے امیدوارعمر میں رعایت کے مستحق : آئینی عدالت

پسماندہ علاقے کے امیدوارعمر میں رعایت کے مستحق : آئینی عدالت

بونیرکی لبنیٰ ڈیٹاکلیکشن اسسٹنٹ کے عہدہ پرتقرری کی حقدارہے ،محکمہ تعلیم کی اپیل خارج

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون امیدوار کی عدم تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس ارشد حسین شاہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی امیدوار لبنیٰ ڈیٹا کلیکشن اسسٹنٹ کے عہدے پر تقرری کی حقدار ہیں،امیدوار کا تعلق ضلع بونیر سے ہے پسماندہ علاقہ ہونے پر وہ عمر میں رعایت کے قانونی طور پر مستحق ہیں۔ عدالت کے مطابق رولز 2008 کے تحت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار تین سال کی خودکار رعایت کے حقدار ہوتے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ایسے امیدوار خودکار رعایت کے علاوہ جنرل کیٹیگری میں دی جانے والی رعایت کے بھی اہل ہوتے ہیں۔ عدالت کے مطابق رولز کے تحت تقرری اتھارٹی دو سال جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ پانچ سال تک عمر میں رعایت دے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں