این ایچ اے :این فائیو بحالی اور روڈ سیفٹی منصوبے کی منظوری
منصوبہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا
اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے وفاقی حکومت کے ریزیلیئنٹ ریکوری، ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ریکنسٹرکشن فریم ورک پراجیکٹ کے تحت قومی شاہراہ این۔5 کی بحالی اور روڈ سیفٹی بہتر بنانے کے لیے کنسلٹنسی سروسز کے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی۔ یہ منصوبہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے بعد این۔5 شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ فعال اور محفوظ بنانا ہے ۔بورڈ نے میرٹ پر آنے والی کمپنی میسرز بیجنگ ژونگ جیاؤ ہوا آن ٹیکنالوجی کو میسرز سسٹم انجینئرنگ ایسوسی ایٹس کے اشتراک سے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کنسلٹنسی معاہدے کی مجموعی لاگت 2 لاکھ 63 ہزار 582 امریکی ڈالر اور 3 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 48 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں تمام لاگو ٹیکسز شامل ہیں۔ یہ رقم AIIB گرانٹ کے تحت پراجیکٹ پریپریشن سپیشل فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔