بندرگاہوں کی بندش کازیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے :وزارت اطلاعات

 بندرگاہوں کی بندش کازیر گردش  نوٹیفکیشن جعلی ہے :وزارت اطلاعات

اسلام آباد(نامہ نگار)وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی طور پر بندش کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘‘ایکس’’پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں تمام بندرگاہوں کے داخلی راستوں کو 10 مارچ 2026 تک عارضی طور پر معطل رکھنے کا حکم دیا ہے ،مذکورہ نوٹیفکیشن من گھڑت ہے ،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور نے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں