سمندری تجارت کی سکیورٹی، بحریہ کا آپریشن ’’محافظ البحر‘‘ شروع

سمندری تجارت کی سکیورٹی، بحریہ کا آپریشن ’’محافظ البحر‘‘ شروع

بحریہ صورتحال سے باخبر ہے ، تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی جاری

راولپنڈی (دنیا نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے سمندری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آپریشن ’’محافظ البحر ‘‘شروع کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنا ہے ، آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تعاون سے کی جا رہی ہیں، پاک بحریہ کے سکواڈ جہازوں کی سکیورٹی کیلئے ایسکورٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ موجودہ میری ٹائم صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور محفوظ راہداری یقینی بنانے کیلئے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی فعال نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہے ،پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے ، اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اس وقت دو تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ایک تجارتی جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں