صدر زرداری کی قومی دن پر ماریشس کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول، حکومت اور ماریشس کے عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔