ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پربڑھانے سے روک دیاگیا

ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پربڑھانے سے روک دیاگیا

اسلام آباد (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ اب صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔ حکام نے بتایا اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتیں بڑھاتی تھیں، کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ کر پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی،گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد بڑھانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں