جھل مگسی :اغوا ہونیوالے 7 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

جھل مگسی :اغوا ہونیوالے 7 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)جھل مگسی میں چار دسمبر 2025 کو اغوا ہونے والے سات افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ۔

 پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گاجان سکیلجی کے مقام پر واٹر کورس کے معائنہ کے دوران نا معلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر سات افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔مغویان میں رند اور لاشاری قبائل کے افراد شامل تھے ، تاہم قبائلی کوششوں سے تمام مغوی گزشتہ روز بخیر وعافیت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں