بھوآنہ :چور نے واردات کرنے کیلئے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی

 بھوآنہ :چور نے واردات کرنے کیلئے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی

بھوآنہ (این این آئی)بھوآنہ میں چور نے واردات کرنے کیلئے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی۔

چنیوٹ پولیس کے مطابق بھوآنہ کے علاقہ میں ملزم ندیم قصائی نے اپنے گھر کے ایک کمرے سے آڑھت کی دکان تک زیرِ زمین سرنگ کھودی اور اسی راستے سے دکان میں نقب لگا کر سامان چوری کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم دکان سے سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ منگوآنہ پل کے قریب پیش آیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں