آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا عیدالفطر پر 2 تعطیلات کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے عیدالفطر کے موقع پر دو تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق اگر عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوئی تو جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم اگر عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوئی تو ہفتہ 21 مارچ اور اتوار 22 مارچ کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے ۔اے پی این ایس کے مطابق جو اخبارات 21 اور 22 مارچ کو شائع نہیں ہوں گے وہ اپنی یومِ پاکستان کی اشاعت پیر 23 مارچ کو شائع کریں گے جبکہ اخبارات کے دفاتر جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گے ۔