بانی کی رہائی ہر بات سے آگے

بانی کی رہائی ہر بات سے آگے

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے۔

ملکی سالمیت اور بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے ،اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت و مذاکرات کا اختیار دیا گیا،تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی اور پارٹی مفادات کو سامنے رکھ کر کرینگے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہم فہرست کے مطابق بہنوں سمیت یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاامت مسلمہ متفق ہے کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جارحیت کی گئی ہم اسکے خلاف کھڑے ہیں، ایرانی قوم ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ، ہم سب کیلئے باعث فخر بات ہے کہ جب جبر کیا جائے تو آپ اپنی عزت نفس اور دین کی بقا کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، ایرانی قوم یہ سب کرکے دکھا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں