افغانوں کی طویل مہمان نوازی بڑی غلطی،اللہ ہمیں اس پر معاف کردے:خواجہ آصف

افغانوں  کی  طویل  مہمان  نوازی   بڑی  غلطی،اللہ  ہمیں  اس  پر  معاف  کردے:خواجہ  آصف

ہسپتال پر حملے کا دعویٰ وہ کررہے ہیں جو نمازیوں،بچوں کوشہید کرتے ،مساجد اورسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں

 اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان رجیم کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانوں کی طویل مہمان نوازی بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں اس پر معاف کردے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے  کہا اپنی 78 سالہ تاریخ میں پاکستان نے کئی غلطیاں کی ہیں، لیکن افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ہسپتال پر حملے کا دعویٰ ان لوگوں کی جانب سے سامنے آ رہا ہے جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے ، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ، عام شہریوں، بازاروں اور سکولوں کو نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ منشیات کی سمگلنگ اور ریاست پر حملے کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں پاکستان پچاس سال سے پناہ دیتا رہا، جنہوں نے وعدے کئے لیکن ان کا احترام نہیں کیااور اربوں روپے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کیلئے تاوان طلب کرتے ہیں ۔خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان نے نہ صرف افغانوں کو پناہ دی بلکہ ان کیلئے ایک سپر پاور کے ساتھ بھی ٹکرایا اور تین نسلوں تک ان کی مہمان نوازی کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں