گورنر پنجاب سے نئے تعینات چینی قونصل جنرل کی ملاقات

 گورنر پنجاب سے نئے تعینات چینی قونصل جنرل کی ملاقات

دونوں ممالک میں وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں:سردار سلیم حیدر مستقبل میں بھی پاک چائنہ تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا :مسٹر سن ین کی بھی گفتگو

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں نئے تعینات چینی قونصل جنرل مسٹر سن ین نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے ،گورنر پنجاب نے نئے تعینات چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان اعتماد اور محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی پیک میں کلیدی کردار ادا کیا ،2008سے 2013کے درمیان صدر زرداری نے چائنہ کے 14 سرکاری دورے کیے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی   یونیورسٹیز میں ریسرچ کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور بزنس کے شعبوں میں وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ چینی قونصل جنرل سن ین نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاک چائنہ تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا اور دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں