حلقہ پی بی21:الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع کیخلاف درخواست پرنوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے حلقہ پی بی 21 بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے 26 فروری کے حکم پر حکم امتناع کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
صالح بھوتانی کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے استدعاکی کہ حکم امتناع ختم کیاجائے ،عدالت نے جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو درخواست مرکزی کیس کے ساتھ مئی کے آخری ہفتہ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔