کوٹ لکھپت جیل :پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز عید کیلئے درخواست دیدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز عید کی ادائیگی کی اجازت کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیدی۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمودالرشید نے جیل میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو باضابطہ درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ان کی قید کے دوران تیسری عید ہے مگر انہیں تاحال نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روکنا غیر آئینی عمل ہے ، عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو اجتماعی نماز عید ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔