پیڈا ایکٹ کے تحت ایکشن :ڈپٹی کمشنر حب 3 ماہ کے لیے معطل
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حب کو 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم کو پیڈا ایکٹ 2011 کی شق 6 کے تحت 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم کو پیڈا ایکٹ 2011 کی شق 6 کے تحت 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی مس کنڈکٹ اور نااہلی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔