ایکسٹریم ہارڈ شپ: 8 ہزار 271 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات

 ایکسٹریم ہارڈ شپ: 8 ہزار 271 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات

حتمی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آرڈرز پچھلے 3ماہ سے التوا کا شکار تھے :ذرائع

لاہور (خبر نگار،این این آئی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت 8ہزار 271اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق ان آرڈرز کے تحت 1ہزار523شادی شدہ خواتین کے خاوند کے اضلاع میں تبادلے ، 4 ہزار139ویڈلاک اساتذہ، 868طلاق یافتہ یا بیوہ اساتذہ جبکہ 256سنگل پیرنٹ اساتذہ شامل ہیں۔ میڈیکل کی بنیاد پر 847جبکہ دیگر مختلف کیٹیگری کے 629اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز دیئے گئے ہیں۔ تبادلوں کیلئے تقریباً 19 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں لیکن ہارڈ شپ کی حتمی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے یہ آرڈرز پچھلے 3 ماہ سے التوا کا شکار تھے ،یہ اقدامات اساتذہ کی ذاتی اور خاندانی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں