صدر سمیت اعلیٰ شخصیات نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادئیے

صدر سمیت اعلیٰ شخصیات نے  تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادئیے

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستانی اعلیٰ شخصیات نے غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے، سال 2025 میں 422 مہنگے ترین تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، ڈپٹی وزیر اعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تحفے توشہ خانہ میں جمع کروائے ۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو ملنے والے تحفے بھی توشہ خانہ میں جمع کرا دئیے گئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ،وہاب ریاض، رفعت مختار راجہ سمیت وفاقی سیکرٹریز، پروٹوکول افسروں اور دیگر نے بھی تحفے توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے۔ ان تحفوں میں مہنگی ترین گھڑیاں، قالین، چائے اور کافی سیٹ، تلواریں، خنجر، مذہبی مقامات کے ماڈلز، پرفیوم، شالیں، آرائشی اشیاء، پینٹنگز، کتابیں اور یادگاری شیلڈز شامل تھیں۔سب سے زیادہ تحفے وزیراعظم شہبازشریف کو موصول ہوئے، حکام کیبنٹ ڈویژن کے مطابق تمام تحفے توشہ خانہ میں جمع ہوگئے ہیں،نئے قانون کے مطابق کوئی تحفہ اب خریدا نہیں جاسکتا، وہ جمع ہوتا ہے پھر اس کی نیلامی ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں