جڑواں شہروں میں اے ٹی ایمز خراب ، پیسے ختم ، شہری خوار
شہری اے ٹی ایمز ڈھونڈتے رہے ،کیش والی مشینوں پرلمبی قطاریں
اسلام آباد (سید قیصرشاہ)عید سے ایک دن قبل جڑواں شہروں میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز سے شہریوں کو مایوس لوٹنا پڑا، کیش نہ ہونے پرشہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اوروہ ایک سے دوسری اے ٹی ایم کے چکر لگاتے رہے ،جہاں مشینوں میں کیش تھا وہاں کیش لینے والوں کی لمبی قطاریں بنتی رہیں، چوبیس گھنٹے کیش فراہم کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ، کہیں مشین کے آوٹ آٖف سروس توکہیں بجلی کی بندش اور کہیں کیش نہ ہونے کے مسائل کاصارفین کو سامنا کرناپڑا۔