خضدار و گرد ونواح میں 4.5 شدت کا زلز لہ
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی زمین میں 11کلومیٹر جبکہ اسکا مرکز خضدار سے 45کلومیٹر شمال میں تھا ،ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔