پاکستان کیخلاف بھارت ،اسرائیل ، افغانستان گٹھ جوڑ بے نقاب
ریٹائرڈ بھارتی افسر نے مودی کی پاکستان مخالف سازشوں کا پردہ چاک کردیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ریٹائرڈ بھارتی افسر نے مودی کی پاکستان مخالف سازشوں کا نہ صرف پردہ چاک کردیا بلکہ پاکستان مخالف افغانستان، بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ بھی بے نقاب ہوگیا ،سابق بھارتی فوجی افسر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کیخلاف افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کا بھی اعتراف کر لیا ،رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر راجیش پاورنے دعویٰ کیا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کی زمین استعمال کر رہے ہیں پاکستان کیخلاف دونوں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت جبکہ ہتھیار اور انٹیلی جنس اسرائیل فراہم کر رہا ہے ، کرنل (ر) راجیش پاور کہاکہ ان تینوں ممالک افغانستان، بھارت، اسرائیل کے مفادات مشترکہ اور اہم ہدف پاکستان ہے ،انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو پاکستان سے یہ مسئلہ ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اسرائیل کو تاحال تسلیم نہ کرنے والا واحد اسلامی ملک ہے ، عالمی ماہرین کے مطابق ویڈیو میں بھارتی افسر کا اعتراف پاکستان کے موقف کی واضح توثیق ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ۔