عید پر عمران،بشریٰ اور فیملی کی ملاقات کروائیں سہیل آفریدی کا وزیر اعظم کو خط

 عید پر عمران،بشریٰ اور فیملی کی ملاقات کروائیں سہیل آفریدی کا وزیر اعظم کو خط

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ نے نشاندہی کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں زیرِ حراست ہیں، اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کے حوالے سے معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے ،وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ عیدالفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے، اس موقع پر خاندان اور قریبی اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق دیا جانا چاہیے یہ زیرِ حراست افراد کا قانونی حق ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا حق دیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں