زرداری نواب شاہ ، شہباز شریف، نوازشریف لاہور میں عید منائیں گے

 زرداری نواب شاہ ، شہباز شریف،  نوازشریف لاہور میں عید منائیں گے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)مختلف سیاستدان عید الفطر منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے، صدر مملکت آصف زرداری نواب شاہ، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز لاہور میں عید منائیں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز ، ،وفاقی وزیر احسن اقبال ، سابق گورنر پنجاب چو دھری سرور،سردار لطیف کھوسہ،خواجہ سعد رفیق ، اعتزاز احسن، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق ، وفاقی وزیر علیم خان،سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری ، ہمایوں اختر خان اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی لاہور میں عید منائیں گے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاڑکانہ ،گورنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر اپنے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں عید منائیں گے ۔علاوہ ازیں چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الٰہی اور سالک حسین گجرات ، آرمی چیف عاصم منیر ، شیخ رشید اور چودھری نثار راولپنڈی ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ملتان ،مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان ، رانا ثنا ئاللہ فیصل آباد ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے ۔دوسری طرف بانی پی ٹی آئی ، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد عید الفطر جیل میں منائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں