صدر نے اہم ترمیمی بلز سول اعزازات، سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی

صدر نے اہم ترمیمی بلز   سول اعزازات، سزاؤں  میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات، سول اعزازات اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور کردہ قانون سازی اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی)بل2026 ، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت)(ترمیمی)بل 2026 ، زکوٰ ۃ و عشر (ترمیمی)بل 2026 ، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی)بل 2026 ، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال)(ترمیمی)بل2026 ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی)بل 2026 ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی)بل2026 ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی)بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔ صدرِ مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے ۔ صدرِ مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دیدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں