کرپشن ریفرنس ،وکلا دلائل کیلئے طلب
لاہور (عدالتی رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیرسبطین خان و دیگر کیخلاف مائنز اینڈ منرلز کے ٹھیکوں میں کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
سبطین خان ودیگر ملزم حاضری کیلئے پیش ہوئے ۔ ملزموں پر ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے پیش کریں تاکہ فیصلہ ہو سکے اورکیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزم سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی کی بریت درخواست پر بھی دلائل طلب کر لئے ۔